مقبوضہ بیت المقدس…اسرائیل نے امن معاہدے کے تحت 26 فلسطینی قیدیوں کورہاکردیا، وطن واپسی پر شاندار استقبال کیا گیا۔قیدیوں کی وطن واپسی پر فلسطینیوں کی جانب سے جشن منایا گیا۔ فلسطینی صدر محمود عباس اور سیاسی رہنماوٴں نے رہا ہونے والے قیدیوں سے ملاقات کی اور شہدا کے مزار پر پھول چڑھائے۔ فلسطینی حکام کے مطابق 26 قیدیوں کو امن معاہدے کے تحت رہا کیا گیا ہے۔ امریکا کی
مصالحتی کوششوں کے تحت اسرائیل اور فلسطین درمیان مذاکرات میں قیدیوں کی رہائی کا معاملہ طے پایا تھا۔ اسرائیل نے 104فلسطینی قیدیوں کو 4مراحل میں رہا کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔ یہ قیدیوں کی رہائی کا تیسرامرحلہ تھا۔ دوسری جانب اسرائیلی حکام کے مطابق وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو جلد مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں 2ہزار گھروں پر مشتمل نئی یہودی بستی کی تعمیر کا اعلان کرسکتے ہیں۔